پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دےدی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دےدی۔

پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے وفد نے قائد حزب اختلاف سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی سے ملاقات کی اورشفاف، آزادانہ ،منصفانہ انتخابات کیلئے حکومت ،اپوزیشن کو مشترکہ تجاویز مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔

سینئر رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمن نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کے اعتماد کا حامل انتخابی نظام وضع کرنا مقصد ، اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنی تجاویز پیش کریں، انتخابی عمل پر بار بار اٹھنے والے سوالات پارلیمان کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں،شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ووٹرز کے حقوق کے تحفظ اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر قومی اسمبلی ، سینٹ کے اراکین پر مشتمل انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور ہوئی،انتخابی اصلاحات کمیٹی اپنی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمان میں پیش کرے گی۔

قائد حزب اختلاف سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے پیپلزپارٹی کے وفد کی انتخابات میں شفافیت موثر بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔