پشاور: (بیورورپورٹ) وزیرامور کشمیر وگلگت امیر مقام نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 13 سال صوبے کےلئے انتہائی تاریک دور تھے، سابق حکومت نے امن و امان کے قیام کےلئے کچھ نہیں کیا۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا خیبرپختونخوا میں صحت ،تعلیم سمیت کسی شعبے میں عملی کام نظر نہیں آ رہا،نئے نئے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں، لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو عدالتوں سے بھی ریلیف نہیں ملے گا،صوبے کے عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی محب وطن پاکستانی ہیں لیکن مخصوص ٹولہ محب وطن عوام کو گمراہ کر رہا تھا۔
پی ٹی آئی کے 13 سال صوبے کےلئے انتہائی تاریک دور تھے،امیر مقام


















