سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنائینگے،فیلڈ مارشل


راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن کا دورہ جی ایچ کیو ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور، خطے ، عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال ،دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی امن و استحکام کے امور پر خیالات کا تبادلہ، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں مسلسل رابطوں اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سنگاپور کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاادارہ جاتی روابط ،تعمیری بات چیت کو فروغ دینا علاقائی امن، استحکام ،سلامتی کےلئے اہم ہے۔

سنگاپور کے وزیر خارجہ نے بھی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا،پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، علاقائی امن و استحکام کےلئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کیا۔