دسمبر، جنوری ،فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایل این جی،کوئلے و دیگر فیول قیمتوں نے پیداواری لاگت کو مہنگا ترین بنادیا،دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سردیوں میں پاور پلانٹس کو مقامی گیس سپلائی بھی بڑا مسئلہ ہوگا، سردیوں میں مقامی گیس سپلائی گھریلو صارفین کےلئے ناکافی ہوتی ہے ،پن بجلی کی بہت کم پیداوار کے باعث مہنگے فیول استعمال کرنا پڑیں گے،عالمی منڈی میں فیول کی بلند قیمتیں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو اوپر لے جائیں گی۔