پشاور: (بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے افغان مہاجرین پروفاق کی پالیسی اپنائیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاوزیراعظم 160ارب دے رہے ہیں، 70فیصد رقم ان علاقوں میں خرچ ہوگی جو ماضی میں محروم رہے ، ضم اضلاع کو وسائل فراہم کریں گے،غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا،اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کیلئے متفق ہونا پڑے گا۔
گورنر کے پی نے کہاصوبے کو امن کا گہوارہ ،تشخص بہتر بنانا ہے،کسی کےخلاف کرپشن چارجز ہوئے تو کارروائی ہوگی، جرائم ثابت ہوں گے تو سامنا تو کرنا پڑےگا، جب تک سزا و جزا کا نظام نہیں ہوگا، حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔
غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا،گورنر کے پی


















