تہران: (مشرق نیوز)ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے نئی جنگ ہوئی تو تنازع مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا۔
ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرامینیا نے کہاایران دنیا میں کہیں بھی قابل رسائی امریکی مفادات، تنصیبات و فوجی سازوسامان کو نشانہ بنا سکتا ہے،امریکہ کی جانب سے دوبارہ جارحیت کی گئی تو ایران فوری اور پہلے سے کہیں زیادہ شدید ردعمل دےگا،مستقبل میں ہونےوالی ممکنہ جنگ گزشتہ جنگ کے مقابلے میں زیادہ طویل ہو سکتی ہے۔
ادھر قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے دعویٰ کیا امریکہ ایران کی 7شرائط تسلیم کرنے پر آمادہ،شرائط امریکہ کےساتھ طے پانےوالی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے مختلف ہیں،پاکستان ،قطر ایران ،امریکہ کے درمیان ثالثی کوششوں کی قیادت کررہے ہیں، ایرانی شرائط ماننے پر سفارت کاری کا راستہ کھلا رہے گا،ایران کو خطے میں سلامتی کے ہر انتظام کا حصہ ہونا چاہئے،کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو جواب نئے ہتھیاروں کے ذریعے دیا جائےگا اور جارح کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نئی جنگ ہوئی تو تنازع مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا،ایران


















