پشاور:(بیورورپورٹ)آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا ہے 12اضلاع کےلئے پولیس کو 30 سے 40 ارب کی ضرورت ، رقم کے حصول کےلئے وفاقی حکومت کےساتھ بات چیت چل رہی ہے،12 اضلاع میں 4 کیٹگریز پر فوکس کیا گیا ، جدید اسلحہ، ڈرون و دیگر ساز و سامان پر بنیادی فوکس، 12 اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹس مکمل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔
ذوالفقار حمید نے کہا سیف سٹی منصوبے مکمل کرینگے، ضم اضلاع میں پولیس کا انفرا سٹرکچر تھا ہی نہیں،پولیس کی کمی پوری کی جائے گی ،خصوصی تربیت بھی دینی ہے۔
12 اضلاع کیلئے 30 سے 40 ارب کی ضرورت ہے، آئی جی کے پی


















