وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراءسمیت اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو خیبر پختونخواہ سے متعلق مختلف فیصلوں اور انکے نتائج پر بریفنگ دی جائیگی، ملاقات کچھ دیر بعد وزیراعظم ہاوس میں ہوگی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔