منیلا:(مشرق نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہاہے ایرانی حکومت کے چندعناصر امریکہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہاایرانی حکومت 1979 سے مسلسل امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا رہی ہے، میرے خیال میں فی الحال کوئی فوری خطرہ موجود نہیں،امریکہ کسی منظم سائبر حملے کی زد میں نہیں، مائیکرو سافٹ سروس اور امریکی پروازوں کی تعطلی کسی سائبر حملے کا نتیجہ نہیں تھیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہامائیکرو سافٹ سروس ،امریکی پروازوں کی تعطلی کے آپس میں تعلق ہونے کا کوئی ثبوت نہیں،خطرہ بننے والے عناصر اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اپنے انٹیلی جنس اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔
ایرانی حکومت کے چندعناصر امریکہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، مارکو روبیو
















