:( ) اداکارہ شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی شوٹنگ کے دوران فریکچر ،فلمبندی ملتوی کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شردھا کپور طویل ڈانس سیکوینس فلماتے ہوئے پاؤں کی انگلی فریکچر کروا بیٹھیں، ڈانس نمبر کے لیے نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئی تھیں۔
ڈانس کے ایک مرحلے میں غلطی سے سارا وزن ایک پاؤں پر ڈال دیا اور توازن بگڑنے کے باعث زخمی ہو گئیں۔
ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے فوری طور پر شوٹنگ روک دی تاہم شردھا نے اصرار کیا یونٹ کام جاری رکھے، چند گھنٹوں بعد درد بڑھنے لگا اور بالآخر یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنا پڑی۔
اداکارہ شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی فریکچر ،فلمبندی ملتوی


















