نیویارک (مشرق نیوز) عالمی دوروں میں ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالر کمانے والی معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دیدیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 36 برس کی گلوکارہ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹ کئے تھے، ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو بونس کے ساتھ اظہار تشکر کا خط بھی دیا۔
197 ملین ڈالر بونس کے اعلان پرعملے کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے، ٹیلر سوئفٹ نے ٹرک ڈرائیورز کو بھی ایک لاکھ ڈالر دئیے ہیں۔
ٹیلرسوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دیدیا



















