لائبہ خان نے نئی دلہنوں کو سونے کے زیورات پر سرمایہ کاری کامشورہ دے دیا


کراچی(بیورورپورٹ) اداکارہ لائبہ خان نے نئی دلہنوں کو مہنگے لباس خریدنے کی بجائے سونے کے زیورات پر سرمایہ کاری کامشورہ دے دیا۔

لائبہ خان نے کہامجھے لگتا ہے دلہنوں کو مہنگے کپڑے نہیں خریدنے چاہئیں،سونے کے زیورات پر سرمایہ کاری مستقبل میں قیمتی اثاثہ ثابت ہوتی ہے، شادی کے بعدزندگی بدل جاتی ، آپ کو ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔

اداکارہ نے کہا اگر آپ کا ذہن شادی کے خیال سے مطابقت نہیں رکھتا تو نہیں کرنی چاہیے اس قابل ہونا چاہیے شادی کے بعد کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا سکیں۔