قاہرہ (مشرق نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ میں داخلے کےلئے رفح کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ کیا ،ہلال احمر کے اراکین ،انسانی امداد لے جانےوالے ٹرک ڈرائیورز سے ملاقات کی۔
اداکارہ و اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین ادارے کی سابق خصوصی نمائندہ نے دورہ مصر منتقل کیے گئے زخمی فلسطینیوں کی حالت دیکھنے اور تباہ حال علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل کا جائزہ لینے کےلئے کیا، مصر نے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ سے آنےوالے متعدد پناہ گزینوں کو قبول کیا ۔
اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے رفح کراسنگ کا دورہ



















