الیکشن کمیشن، ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم، صالح بھوتانی کامیاب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی بی 21 حب کیس میں الیکشن کمیشن ،بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم ،وفاقی آئینی عدالت نے صالح بھوتانی کو کامیاب قراردے دیا۔

عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا دوبارہ گنتی پر نئے فیصلے تک صالح بھوتانی کی انتخابی پوزیشن بحال رہے گی،علی حسن زہری کی بطور رکن صوبائی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن ختم کر دیا ،الیکشن کمیشن کا اقدام سپریم کورٹ کے 20 نومبر 2024 کے حکم کی صریح خلاف ورزی تھا،الیکشن کمیشن پرانی گنتی کے نتائج پر دوبارہ انحصار نہیں کر سکتا ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا دوبارہ گنتی کا حکم صرف اس صورت میں دیا جا سکتا جب ٹھوس شواہد اور انتخابی بے ضابطگیوں کے واضح ثبوت موجود ہوں۔