اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے اپوزیشن بیٹھے بات کرنے کیلئے تیار ،معاملات طے ہوسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا شہبازشریف کی پالیسی ہے اپوزیشن کو انگیج کیا جائے،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا،شہبازشریف نے وزیرخزانہ ،منصوبہ بندی کو ہدایت دی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی ،مرکزی کردار رانا ثنا نے ادا کیا،اپوزیشن کےساتھ ذاتی دشمنی نہیں سیاسی اختلافات ہیں۔
اپوزیشن بیٹھے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، طارق فضل چودھری



















