لاہور:( وقائع نگار)پی ٹی آئی کا یوم سیاہ،ہڑتال ”بو کاٹا“،لوگ” پیچ“ لڑاتے رہے،با زاروں سے بھرپور خریداری کی گئی۔
عام تعطیل خصوصاً بسنت کا آخری روز ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ہڑتال ، احتجاج کی کال بے معنی ،نوجوان ہڑتال و احتجاج کی کال سے بے خبر بسنت منانے میں مصروف نظر آئے ،آبادیوں میں قائم بازار معمول کے مطابق کھلے ،لوگوں کی جانب بھرپور خریداری کی گئی۔
ہال روڈ، برانڈرتھ روڈ، انار کلی، اچھرہ،حفیظ سنٹر، مال روڈ ،اسلامپورہ بازار ، صدر بازار، باغبانپورہ بازار ، گلبرگ کی مارکیٹیں تعطیل کی مناسبت سے معمول کے مطابق بند رہیں ،پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے گھرانے بھی ہڑتال ، احتجاج کی کال کو پس پشت ڈال کرسارا دن چھتوں پر رہے۔
پی ٹی آئی کا یوم سیاہ،ہڑتال ”بو کاٹا“،لوگ” پیچ“ لڑاتے رہے



















