کوئٹہ: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں امن و امان ،سکیورٹی فورسز کی معاونت کیلئے10ارب دینے کااعلان کردیا۔
مریم نواز صوبائی وزرا کے ساتھ کوئٹہ پہنچی ،ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت ،گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل ،وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ، صوبائی وزرا سے ملاقات کی،بعد ازاںسی ایم سیکرٹریٹ پہنچیں ،میر سرفراز بگٹی، صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے پرتپاک استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کابینہ ،اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات میں سکیورٹی فورسز کیلئے10ارب کی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے کہا خوشی ہے بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا بلوچستان کا پہلا دورہ ہے، صوبے کے عوام کا جذبہ ،پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ،درپیش چیلنجز میں پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی،بلوچستان کےساتھ ہیں،دہشتگردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔
مریم نواز نے کہا بلوچستان میں امن، استحکام و خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں،بلوچستان کو فتنہ نہیں،فتنہ الخوارج کا سامنا ہے، آپریشن میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، بلوچستان کےلئے پنجاب کے وسائل ، خدمت حاضر ، دعا ہے دہشتگردی کا جلد خاتمہ ہو،موجود ہ حالات میں صوبہ چلانا ہمت و استقامت مانگتا جو آپ دکھا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا بلوچستان کے لوگوں کی ملک کےساتھ عقیدت کو سراہتی ہوں،سرفراز بگٹی بہت اچھا کام کررہے ہیںدعا ہے صوبہ خوب آگے بڑھے، امن و امان ، خوشیوں کا گہوارہ بنے،خوشی ہوگی بلوچستان کے عوام کی خدمت کر سکوں،عزت افزائی کرنے پر گورنر ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا مریم نواز کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،سکیورٹی فورسز کےلئے 10ارب کی معاونت مثبت و قابل تحسین اقدام ہے، صوبے میں حکومت ،اپوزیشن عوامی فلاح کےلئے متحد ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکو10ارب دینے کا اعلان



















