بلوچ قوم کولاحاصل جنگ کی طرف نہیں دھکیلنے دیں گے،سرفراز بگٹی


کوئٹہ:(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے بلوچ قوم کولاحاصل جنگ کی طرف نہیں دھکیلنے دیں گے۔

بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہاصوبے کی تاریخ کو ہمیشہ مسخ کیا گیا، فارم 47 کی رٹ لگائی ہوئی ہے، نہیں کہتا الیکشن مینج نہیں ہوا، ہوا ہوگا،سیاسی ڈائیلاگ سے کبھی انکارنہیں کیا، آیئے! الیکشن اصلاحات ،فنڈز کی تقسیم پر بات کریں، غیر ضروری معاملات کو دہشتگردی کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کسی کو بھی بندوق اٹھا کرمعصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی،کیا جو لاہورمیں جو ڈویلپمنٹ وہی گوجرانوالہ ، کیا جو ڈویلپمنٹ پشاور میں ہے وہی نوشہرہ میں ہے؟کیا نوشہرہ کے لوگ اب بندوق اٹھا لیں، منظم مہم کے تحت نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے، پروپیگنڈا کے تحت بیانیہ کھڑا کیا گیا،خوارج کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں،صوبے میں امن ،ترقی ترجیح ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا5سال میں گوادرکی ترقی پر 66 ارب خرچ کیے گئے،انتخابی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے،میرے ساتھ بندوق کی نوک پر بات چیت نہیں ہو سکتی، ریاست کی طرف سے ڈائیلاگ کےلئے تیار ہوں، سمگلنگ کو کس طرح کاروبار کہہ سکتے ہیں، سمگلنگ کاروبار نہیں ،اسمبلی میں آئین وقانون کی بات کرنی چاہیے۔