عمران کو ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے، ڈائیلاگ کمیٹی کاچیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) عمران خان کو ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے،قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے چیف جسٹس کے نام خط لکھ دیا۔

کمیٹی نے خط میں کہا 3روز گزرنے کے باوجود حکم نامے پر دستخط اور علاج شروع نہ ہونے پر تشویش ہے،بانی پی ٹی آئی کو فوری ہسپتال منتقل کر کے ماہر ڈاکٹروں سے مکمل طبی معائنہ کرایاجائے،طبی سہولیات، علاج اور انسانی وقار کی فراہمی ہر شخص کا آئینی و بنیادی حق ہے۔