نیپرا نےعوام پر بجلی بم گرادیا،فی یونٹ 1.42روپے مہنگا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیپرا نےعوام پر بجلی بم گرادیا،فی یونٹ 1.42روپے مہنگا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا حکام کے مطابق فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہونے والا اضافہ اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائےگا، حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا،لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز مستثنیٰ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اضافے سے بجلی صارفین پر 12 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔