ملتان سلطانز کے فاسٹ باﺅلر پیٹر سڈل کو دوست نے بھی ”چاچا “کہہ دیا

لاہور:(سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز کے فاسٹ باﺅلر پیٹر سڈل کو دوست نے بھی ”چاچا “کہہ دیا۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل 41سالہ پیٹر سڈل نے پی ایس ایل کے لاہور لیگ کے اختتام پر سوشل میڈیا پراپنی تصاویر پوسٹ کیں،پوسٹ پر پیٹر سڈل کی دوست نے کمنٹ کرتے ہوئے چاچا لکھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا،پیٹر سڈل کو چاچا کہنا آسٹریلوی لیگ بی بی ایل میں حارث روف نے شروع کیا تھا۔

لاہور لیگ کے دوران پریس کانفرنس میں سڈل نے انکشاف کیا ملتان کے کھلاڑی بھی چاچا کہہ کر پکارتے ہیں،پریس کانفرنس میں پیٹر سڈل نے کہا تھا افتخار احمد لوکل اور وہ غیر ملکی چاچا ہیں۔