الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کےلئے اقدامات تیز کئے جائیں:وزیر اعظم

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ میں تیزی لانے کےلئے اقدامات تیز کیے جائیں،وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ پراجلاس ہوا،اجلاس کو الیکٹرک وہیکلزکی ملک گیر سطح پر ترویج کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی،اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاملک میں الیکٹرک وہیکلزکے فروغ میں تیزی لانے کیلئے جاری اقدامات میں تیزی لائی جائے،ای وی گاڑیوں کے فروغ سے ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی آئے گی، ماحولیاتی تحفظ اور انرجی سکیورٹی کےلئے بھی انتہائی اہم ہے،کم آمدنی والے افراد کیلئے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پردی گئی سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے،سکیم کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے،اجلاس میں بریفنگ دی الیکٹرک موٹرسائیکل،رکشہ بنانے کیلئے 72، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹ جاری ہوچکے،ای وی چارجنگ سٹیشنز کے قیام کیلئے اب تک 123 درخواستیں موصول ہوئیں،علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ، وزیراعظم آفس کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ”ایکس “ پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال اور امن کوششوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اوروزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے،مزید بر آں وزیراعظم شہباز شریف نے بلغاریہ کے پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر رومین رادیو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان بلغاریہ کےساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا پاکستان بلغاریہ کی نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر آنے والے دنوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے یومِ ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا زمین کے قدرتی وسائل انسانی زندگی کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں، زمین کے قدرتی وسائل، انسانی زندگی کی موجودگی اور نشو ونما کی ضمانت ہیں، زمین نباتات و حیوانات ہر طرح کی زیست کو پروان چڑھاتی ہے، آج کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف ماحولیاتی چیلنجز درپیش ہیں جو اس کے قیمتی قدرتی وسائل، موسمی تغیر اور معیار زندگی پر اثرات مرتب کر رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے متاثرین میں نمایاں ہے یہ صورتحال زمین کے قدرتی خدوحال کے تحفظ کے عزم کو اور بھی پختہ کرتی ہے،شہباز شریف نے کہا موسمی شدت اور غیر معمولی تغیرات زمین کی ماحولیاتی تبدیلی کے عکاس ہیں، حکومت پاکستان زمین کے قدرتی وسائل، نباتات ، ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کیلئے دیگر اقدامات سمیت قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، عالمی سطح پر موثر بین الاقوامی تعاون اور ماحول کے تحفظ سے ہم آہنگ اجتماعی حکمت عملی ناگزیر ہے۔