اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ :(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)معرکہ حق کی تاریخی فتح کا شہر شہر جشن،ریلیاں،شاندار آتشبازی،پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تقاریب ہوئیں،ملکی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم دہرایا گیا،پرچم کشائی اور کیک کاٹے گئے،فضاپاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،رنگا رنگ آتشبازی سے آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا، موسیقی کے خصوصی پروگرامز نے شرکا کا دل جیت لیا۔
ادھر دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی ،خصوصی دعاﺅں سے ہوا، علما کرام نے کہا معرکہ حق کے دوران پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بنی ،کامیابی قومی یکجہتی، غیر متزلزل عزم اور افواج پاکستان کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا روشن مظہر ہے۔
معرکہ حق کی فتح کا شہر شہر جشن،ریلیاں،شاندار آتشبازی،خصوصی دعائیں



















