واہگہ بارڈر پرجشن معرکہ حق تقریب،عوام کاسیلاب امڈ آیا

لاہور:(نمائندہ خصوصی)واہگہ بارڈر پرجشن معرکہ حق کی پروقار تقریب ،عوام کا سیلاب امڈ آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ساتھ تھیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یادگار شہدا پر حاضری دی، یادگار پر پھول رکھے ،تقریب میں ملی نغموں نے شرکا کا لہو گرما دیا، فضاءپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی