دوحہ: (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی کارابطہ،بدلتی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ،خطے میں جاری امن کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے امن اقدامات کےلئے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت پر تعریف کی، دونوں رہنماوں نے امن کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کےلئے تمام فریقین کی طرف سے تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور کہا امیر قطر کے آئندہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، امیر قطر کے دورے سے پائیدار شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم سے قطری ہم منصب کا رابطہ، ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال



















