بلوچستان کے مسائل کا حل عوامی حقوق کی فراہمی میں ہے: امیر جماعت اسلامی


لاہور:(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل طاقت نہیں، بلکہ عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی ہی امن کا راستہ ہے، حکمرانوں کو اپنے مفادات عزیز ہیں، پٹرول پر لیوی 107 سے بڑھا کر 117 روپے کرنا ظلم ہے، تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے کی بجائے آوٹ سورس کرنا مسائل کا حل نہیں ہے، خطے میں سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔

منصورہ لاہور میں سوشل میڈیا ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں سرکاری سکول آوٹ سورس کئے جا رہے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ تعلیم کسی بھی سیاسی جماعت کی ترجیح نہیں رہی،جماعت اسلامی کو موقع ملا تو ملک میں 100فیصد تعلیم مفت کریں گے۔