پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی،پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے گندم بحران پر وفاق کے روئیے کو افسوسناک قراردے دیا۔
دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں صوبے کے حقوق و درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا فاٹا ،پاٹا میں ٹیکسز، سی این جی سٹیشنز کی بندش، صوبائی حقوق اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کو تمام متعلقہ حلقوں کا موقف سننا چاہیے اور مشکلات کے ازالے کےلئے موثر اقدامات کرے۔
گندم بحران پر وفاق کارویہ افسوسنا ک ہے،فیصل کریم کنڈی،اسد قیصر



















