ڈھاکہ:(مشرق نیوز)پاکستان ،بنگلہ دیش نے تجارت ،بزنس ،ثقافتی شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام نے ملاقات کی ،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ایران امریکہ تنازع کے حل کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا،ملاقات میں تجارت و بزنس اور ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے ،تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کےلئے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر اتفاق کیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
پاکستان ،بنگلہ دیش کا تجارت ،بزنس ،ثقافتی شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق



















