تصدیق شدہ لیکوئڈ ٹری ماحولیاتی بہتری کی جنگ میں بڑی تبدیلی لائے گا،مریم نواز

لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نوازکے پنجاب کو ماحول دوست صوبہ بنانے کے ویژن کے تحت ایک اور انقلابی پیشرفت ، پاکستان کا پہلا ای پی اے تصدیق شدہ لکوئڈ ٹری فیصل آباد سے لاہور پہنچ رہا ہے، 1987 سے اب تک ای پی اے پنجاب کی جانب سے تصدیق پانے والی پہلی ٹیکنالوجی مصنوعی درخت کی صورت میں کاربن ڈائی آکسائیڈجذب کرے گی۔

مریم نوازنے کہا کراچی سے خیبر تک 100 سے زائد اقسام کی مائیکرو الگی اکٹھی کی گئیں،7 ماہ کے عرصے میں ہر قسم کی کاربن سیکویسٹریشن کی صلاحیت و افادیت ٹیسٹ ،سب سے موثر ایل جی سکھر، سندھ سے ملی ،بیج لےکر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے تعاون سے وہیں کاشت کیے گئے،سسٹم میں اے آئی بیسڈ کیلکولیٹر لگا جو بتاتا ہے ایک وقت میں کتنا کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب اور کتنی آکسیجن ریلیز ہو رہی ہے،آلودگی کے خاتمے کےلئے بائیو مصنوعی درخت کی تیاری پر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے)، محققین اور تمام ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔

وزیراعلیٰ نے کہا لیکوڈ ٹری کا آزمائشی مرحلہ صوبہ پنجاب کے محققین، بائیو سائنٹسٹس اور ای پی اے کی تخلیقی صلاحیت، مہارت ، جذبے کا ثبوت ہے،مصنوعی درخت منصوبے میں اہم کامیابی، جدید سائنسی تحقیق سے تیار کردہ لیکوڈ ٹری کے کامیاب تجربے کو وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا،لیکوڈ ٹری کا کامیاب تجربہ ماحولیاتی بہتری کی جنگ میں بڑی تبدیلی لائے گا، پہلے مرحلے میں لیکوئڈ ٹریز کو بڑے مالز انڈور ،آوٹ ڈور دونوں جگہوں پر لگایا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا ٹیکنالوجی شہری علاقوں میں آلودگی کم کرنے کےلئے گیم چینجر ثابت ہو گی،لیکوڈ ٹری پانی میں ایل جی پیدا کرکے بائیو ری ایکٹر کے ذریعے ماحول سے کاربن ڈائی آکسائڈ صاف کرنے کا جدید سائنسی طریقہ ہے،بڑے پلازوں، کمرشل ایریاز میں مصنوعی درخت اصلی درختوں کی طرح ماحول بہتر بنائیں گے۔

دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پراپنے پیغام میں عوام ،خاص طور پر نوجوانوں سے بلڈڈونیشن کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاخون کا عطیہ کرنے والے نیک عمل سے وابستہ ہر فرد کو سلام پیش ،رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں ، پورے معاشرے کے محسن ہیں،سیف سٹی ویب سائٹ یا قریبی پولیس خدمت مرکز پر بھی بطور ڈونر رجسٹریشن کرائی جا سکتی ،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4کا بٹن دبانے سے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ ممکن ہے۔