امن معاہدے میں پاکستانی ثالثی کی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امن معاہد ے میں پاکستانی ثالثی کی عالمی سطح پربھرپور پذیرائی،امریکی جریدے نے پاکستان کے کردارکو تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے خطے میں امن کیلئے اہم پیشرفت قرار دےدیا۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ ایران معاہدہ پاکستان کیلئے مکمل و غیر مشروط کامیابی ،دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا اہم کردار ادا کیا،پاکستان کی سفارتی کامیابی کو ایسے قراردیاجاسکتا ہے جیسے کیپ ورڈی کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈکپ جیت لے۔

امریکی اخبار کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بارپاکستانی قیادت کو عوامی سطح پر سراہا،سید عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا، اپریل میں ہونے والے اسلام آباد ٹاکس نے پاکستان کو عالمی میڈیا میں مثبت توجہ حاصل کرنے کانادرموقع فراہم کیا۔