مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ،ایران پرغلبہ،جلد بڑی فتح حاصل ہوگی،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے ایران پر مکمل غلبہ،امریکہ جلد بڑی فتح حاصل کرےگا،سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں۔

ٹرمپ نے کہانہیں لگتا نئے ایرانی سپریم لیڈر ہلاک ہو چکے لیکن اگر ایسا ہے بھی تو ایرانی حکام بہت اچھا ڈرامہ کر رہے ہیں کیونکہ ایرانی ہر معاملے پر حتمی منظوری لینے کےلئے سپریم لیڈر سے دوبارہ بات کرنے کا ذکر کرتے رہتے ہیں،یقین ہے سپریم لیڈر جسم کے بائیں جانب بہت شدید زخمی ہوئے ،آبنائے ہرمزدرحقیقت مکمل طور پر کھلی ہے،تمام بارودی سرنگیں اب ختم کر دی گئیں۔

ادھر وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا امریکہ ،ایران کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،سفارتی کوششوں یا دیگر ممکنہ اقدامات سمیت تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔