اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سعودی اسیاڈ گروپ نے پاکستان کو طویل المدتی سرمایہ کاری کی منزل قرار دیتے ہوئے مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی، گروپ نے ایئرپورٹ کی نجکاری میں شرکت کیلئے بھی اظہار دلچسپی ظاہر کردی۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں مسلسل دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکومت نجکاری عمل کے ذریعے سرمایہ کاروں کےلئے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے،ملاقات میں اسیاڈ گروپ کے ذیلی ادارے وافی انرجی کی پاکستان میں سرمایہ کاری و کاروباری سرگرمیوں میں توسیع پر بھی گفتگو ہوئی، وافی انرجی نے اپنے ریٹیل نیٹ ورک، سٹوریج انفراسٹرکچر ،ڈیجیٹلائزیشن منصوبوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا
سعودی اسیاڈ گروپ نے پاکستان کو سرمایہ کاری کی منزل قراردےدیا



















