اسلام آباد :( ) وزیرِ اعظم سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید نے الوداعی ملاقات کی ۔
شہباز شریف نے سعودی سفیر کو سفارتی ذمے داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور پاک سعودی تعلقات کے مزید استحکام کے لیے نمایاں خدمات کو سراہا۔
وزیرِ اعظم نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اظہار بھی کیا۔
شہباز شریف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کی بھی تعریف کی۔
سعودی سفیر نواف بن سعید نے کہا سفارتی ذمے داریوں کے دوران ملنے والی گرمجوشی و تعاون پر وزیرِ اعظم اور حکومتِ پاکستان کا شکر گزار ہوں، پاکستان میں قیام یادگار اور خوش گوار تجربہ رہا۔
نواف بن سعید نے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے ذاتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وزیرِ اعظم کی خطے میں امن و استحکام کیلئے سعودی کردار کی تعریف


















