فیلڈ مارشل کادورہ نتیجہ خیز،اہم سفارتی کامیابیاں حاصل ،نتائج جلد سامنے آئیں گے،ایران

اسلام آباد،تہران،واشنگٹن،بیجنگ:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایران نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کو نتیجہ خیز ،سود مند قرار دےدیا۔

صدر مسعود پزشکیان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا سیدعاصم منیر کا دورہ انتہائی نتیجہ خیز رہا، اہم سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے،وزیر داخلہ سکندر مومنی نے کہااعلیٰ ایرانی عہدےداروں سے پاکستانی حکام کی ملاقاتیں انتہائی خوشگوار ،مثبت رہیں۔

ادھر وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا میری،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کےساتھ ملاقات انتہائی مثبت و نتیجہ خیز رہی،گفتگو کا محور ایران ،امریکہ کے درمیان تنازع، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آئندہ کا لائحہ عمل تھا،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی بحالی کےلئے دونوں جانب سے درکار اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو تنازع کے جامع حل کی جانب پیشرفت کا باعث بن سکتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا ایرانی صدر نے کھل کر اپنی حکومت کا موقف اور خدشات سامنے رکھے، متعلقہ امور پر تعمیری و مفید گفتگو ہوئی،ملاقات کے دوران اہم پیشرفت اور بات چیت انتہائی مثبت ماحول میں اختتام کو پہنچی،پیشرفت مستقبل میں مزید مثبت اقدامات کی راہ ہموار اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو گی۔

دریں اثنا غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز پرایران کا مو¿قف اور شرائط واضح طور پر پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکہ تک پہنچا دی گئیں۔