مظفر آباد :(بیورورپورٹ)طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر منتخب، ن لیگ نے شاہ غلام قادر کو وزیراعظم کاامیدوار نامزد کردیا۔
لیگ کے طار ق فاروق،احمد رضا قادری نے 32،32ووٹ لیے،حلف اٹھا لیا،تقریب میں قانون ساز اسمبلی کے اراکین ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،دونوں نے کہاذمہ داریاں آئین، قانون اور اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق ادا کرینگے۔
دریں اثنان لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کو وزیراعظم کے عہدے کےلئے نامزد کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف نے تفصیلی مشاورت کے بعد شاہ غلام قادر کو آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا،شاہ غلام قادر جمعرات کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہوں گے۔
طارق فاروق سپیکر، احمد رضا ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر منتخب،شاہ غلام قادر وزیراعظم کے امیدوار نامزد


















