ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: صدر ٹرمپ

واشنگٹن: ( ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں لیکن ہلاک نہیں ہوئے ۔

انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا نہیں لگتا نئے ایرانی سپریم لیڈر ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اگر ایسا ہے بھی تو ایرانی حکام بہت اچھا ڈرامہ کر رہے ہیں کیونکہ ایرانی ہر معاملے پر حتمی منظوری لینے کے لیے سپریم لیڈر سے دوبارہ بات کرنے کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ایران کے سپریم لیڈر جسم کے بائیں جانب بہت شدید زخمی ہوئے ۔