تہران،مسقط:(مشرق نیوز)ایران ،عمان کے درمیان مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی حد بندی پر اتفاق ہوگیا۔
پاسداران انقلاب نے کہاآبنائے ہرمز سے ہونےوالی آمدنی میں ایران ،عمان دونوں کا حصہ ہوگا، امریکہ مذاکراتی عمل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے،امریکی مداخلت کی وجہ سے ایران عمان مذاکرات میں تاخیر ہوئی، امریکہ کے شرائط تسلیم کرنے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
دوسری جانب ایرانی صد ر مسعود پزشکیان نے کہافوجی حملوں کی طرح اقتصادی ناکہ بندی بھی ناکام ہوگی، امریکہ کو اقتصادی دباو¿ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،مسائل کو مذاکرات ،باہمی تعاون کے ذریعے حل کرنا ترجیح ہے۔
سپیکر باقر قالیباف نے کہا جنگ میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں کے تحفظ کیلئے اپنی طاقت کو محفوظ رکھنا ہوگا۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی و معاشی دہشتگردی کا اقدام قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل اور تمام رکن ممالک کو خط لکھ دیا،عباس عراقچی نے کہا امریکہ جنگ کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے یا دیگر ممالک کو اپنی مہم میں شامل کرنے میں ناکامی کے بعد اب ایران کے دیگر ممالک کےساتھ جائز اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کی کوشش کر رہا ہے،پابندیاں جان بوجھ کر شہریوں کو نقصان پہنچاتی ہیں،سلامتی کونسل ،اقوام متحدہ کے رکن ممالک یکطرفہ جبری ،ثانوی پابندیوں کومسترد کریں۔
ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے امریکی اسرائیلی حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کا معائنہ نہیں کرنے دیا جائے گا،حملوں سے متاثرہ تنصیبات کےلئے معائنے کا نیا پروٹوکول تیار کیا جانا ضروری ، عالمی جوہری توانائی ایجنسی غیر متاثرہ مقامات پر حفاظتی معائنے جاری رکھ سکتی ہے۔
نئی امریکی پابندیاں ریاستی ،معاشی دہشتگردی ہے،ایران


















