آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر

اسلام آباد،لاہور :(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)پاور ڈویژن نے کہا ہے آر ایل این جی کی عدم دستیابی اور کارگو میں تاخیر سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 3600 میگاواٹ پیداوار متاثر ،منگلا سے 195 میگاواٹ کمی پر عارضی لوڈ مینجمنٹ کی گئی،رات کے پیک آورز میں ڈیڑھ سے 3گھنٹے تک عارضی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی، بجلی کی طلب پوری کرنے کےلئے فرنس آئل پلانٹس بھی چلائے گئے،آر ایل این جی کے کارگو پہنچتے ہی رات کے اوقات میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کم کر دی جائے گی۔

دوسری جانب شدید گرمی ،حبس میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں، بجلی کی بندش سے جہاں شہری گرمی و حبس میں مشکل کا شکار ہیں وہیں کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔