امریکہ سے معاہدہ بھی نہیں روک سکتا،اسرائیل کی ایران پر پھر حملے کی دھمکی

تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیل نے ایران پر پھر حملے کی دھمکی دےدی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ایران نے جوہری یا بیلسٹک میزائل بنائے تو دوبارہ حملہ کریں گے،ایران امریکہ سے معاہدہ کر لے تو بھی جوہری ہتھیار بنانے پر نشانہ بنائیں گے،اسرائیل نے حملہ نہ کیا ہوتا تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، امریکہ و اسرائیل کے حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام 2، 4سال پیچھے دھکیل دیا ۔