تہران:(مشرق نیوز)ایران نے آپریشن صاعقہ کے 31 ویں مرحلے میں کویت ،متحدہ عرب امارات میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل و ڈرون داغ دئیے۔
فوج نے اپنے بیان میں کہافورسز نے کویت کی احمد الجابر ائیر بیس کو میزائلوں ،حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا،کارروائی کے دوران بیس پر موجود سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹمز ،لڑاکا طیاروں کے ہینگرز پر حملے کیے گئے،فورسز نے متحدہ عرب امارات کی المنہاد ائیر بیس پر تعینات امریکی فوجیوں اور ریڈار سسٹمز کو بھی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔
ادھر ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا جنگ میں امریکہ کو تہران کی جانب سے نئی حکمت عملی کا سامنا کرنا پڑے گا،بے سود کوششوں کے ذریعے آپ جہنم کی گہرائیوں سے نکلنے میں ناکام رہیں گے۔
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا آبنائے ہرمز ایران کی رضامندی کے بغیر نہیں کھولی جائے گی، ایران نے امریکہ کےخلاف اپنی دھمکیوں کو عملی طور پر قابل اعتبار ثابت کر دیا ۔
کویت ،امارات میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے،نئی حکمت عملی ہلا کر رکھ دے گی،ایران

















