ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر پچھتاوا نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن :( ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، دوبارہ بھی موقع ملا تو ایران پر حملے کا ہی فیصلہ کروں گا۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جنگ کے نومبر کے وسط مدتی انتخابات پر کوئی اثرات نہیں آئیں گے۔

ٹرمپ نے کہا میرے حامی ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر مایوس نہیں، حامیوں کو فخر ہے ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ایران میں بعض لوگ واشنگٹن میں سیاسی تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں، ایران کو امید ہے ڈیموکریٹس جوہری ہتھیار حاصل کرنے دیں گے۔