پاکستان ،سعودیہ میں سائبر خطرات سے نمٹنے کیلئے یادداشت پر دستخط

ریاض:(مشرق نیوز)پاکستان ،سعودیہ کے درمیان سائبر سکیورٹی شعبے میں اہم تعاون کا آغاز ، سائبر خطرات سے نمٹنے ،اہم مفادات کے تحفظ کےلئے یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔

سعودی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی، این سی اے ،پاکستانی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان ہونےوالی یادداشت پر شزہ فاطمہ خواجہ ،این سی اے گورنر انجینئر ماجد المزید نے دستخط کیے،معاہدے کے تحت سائبر سپیس ،دونوں ممالک کے اہم مفادات کے تحفظ کےلئے تعاون کو فروغ دیا جائے گا، ابھرتے سائبر خطرات سے نمٹنے کےلئے مہارت و تجربات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔