آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول،ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیارہیں، صدر ٹرمپ


واشنگٹن: (بیورورپورٹ)صدر ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول،ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار ہیں، ایران کے خلاف نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ایرانی رجیم وقت کےساتھ کمزور ،حیرت انگیز نتائج حاصل کررہے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران ریڈار اور میزائل سسٹم دوبارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا،ایران کی ہر سرگرمی پر گہری نظر ہے، ایرانی عوام جلد اپنی حکومت کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔