لاہور: (اپنے نمائندے سے)احتجاج ملتوی کرنے کی حکومتی درخواست مسترد،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کمیٹی بنادی،دھرنے چلیں گے اور مذاکرات بھی،حکومتی مذاکراتی وفد نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی، ٹیم میں وفاقی وزیر احسن اقبال، راناثنا ،سلمان رفیق شامل تھے۔
احسن اقبال نے کہا نہیں چاہتے ملک میں بدامنی سے دشمن فائدہ اٹھائے، عوامی یا سیاسی اجتماعات کو تخریب کار اپنے مقاصد کےلئے استعمال کرسکتے ہیں،آبنائے ہرمز کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے، سب چاہتے ہیں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، پٹرولیم لیوی پرجماعت اسلامی کی تجاویز سنیں گے،بات چیت کیلئے تیار ہیں،ماہرین کی ٹیم تشکیل دے کر مذاکرات کریں۔
رانا ثنا نے کہا نعیم الرحمن نے گزارشات کو سنا، جماعت اسلامی کا مقصد عام آدمی کو ریلیف دلانا ہے، ایران جنگ کی وجہ سے عام آدمی پر بوجھ پڑا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا دھرنا کسی ذاتی ایجنڈے کےلئے نہیں دیا،مہنگائی کی وجہ سے ہر آدمی متاثر ہورہا ہے،لوگوں کی زندگی مشکل ہوگئی ، عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غربت میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے اپنے ہدف سے زیادہ لیوی میں 100 ارب جمع کیے،لیوی ختم،پٹرول ،روٹی سستی کی جائے،دھرنے چلتے رہیں گے تو بات چیت میں مزہ ائے گا،لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی۔
احتجاج ملتوی کرنے کی حکومتی درخواست مسترد،دھرنے چلیں گے،نعیم الرحمن


















