اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم ہاوس میں سائرن، ایمرجنسی گیٹ کا نظام غیرمعیاری ،فائر ڈرل کے دوران اہم انکشاف سامنے آگیا۔
فرضی فائر اینڈ ریسکیو ڈرل میں سی ڈی اے کیپٹل ایمرجنسی سروسز نے فائر اینڈ ریسکیو رسپانس کا جائزہ لیا ،وزیراعظم ہاوس میں سائرن ،ایمرجنسی گیٹ کا نظام معیار کے مطابق نہیں نکلا۔
ذرائع کے مطابق فرضی ڈرل کے دوران فائر کال موصول ہونے کے 4 منٹ بعد G-5 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا ، ریسکیو وین ، برونٹو سکائی لفٹ 9 منٹ میں موقع پر پہنچ گئے،ڈرل کے دوران فائر الارم، سائرن کی آواز انتہائی کم ہونے کی نشاندہی کی گئی، پاور کٹ کے بعد وزیراعظم ہاوس کا الیکٹریکل گیٹ بھی نہیں کھل سکا۔
سی ڈی اے کے مطابق سی ای ایس فائر اینڈ ریسکیو کا مجموعی رسپانس بروقت ،تسلی بخش رہا ،حفاظتی خامیوں کو فوری طور پر دور کیاجائے۔
وزیراعظم ہاوس میں سائرن، ایمرجنسی گیٹ کا نظام غیرمعیاری نکلا


















