پی ٹی آئی کی فلک جاوید ناز جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار


لاہور:(کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش کیا اور تفتیش کےلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،اے ٹی سی کے جج ملک عابد نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دےدیا۔

دریں اثنا زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس میں فلک جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک عابد نے کیس پر سماعت کی ،فلک جاوید کی جانب سے بیرسٹر میاں اشفاق نے دلائل دیئے ،پراسیکیوشن کی جانب سے ضمانت کی مخالفت کی گئی۔