اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے بچوں کی بہتر غذائیت کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،غذائیت کے فروغ کےلئے سالانہ ایکشن پلان مرتب کیا جائے ،آگاہی مہم کو سال بھر جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
ایکٹ فار نیوٹریشن کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا سول سوسائٹی، رائے عامہ بنانے والوں اور صحافتی تنظیموں سے تعاون ضروری ہے،والدین اپنے بچوں کےلئے بہترین فیصلہ کرنا چاہتے ہیں مگر بعض اوقات غلط معلومات کا شکار ہوجاتے ہیں،درست پیغام لوگوں تک بر وقت پہنچنا چاہیے ،مس انفارمیشن کا مقابلہ کرنا ہوگا، والدین کی ذمہ داری ہے بچوں کی غذائیت ، بہتر پرورش کو یقینی بنائیں۔
بچوں کی بہتر غذائیت کیلئے سٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ


















