بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں اربوں کی ادائیگیاں


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں اربوں کی ادائیگیاں کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے اپریل سے جون کے دوران 105 آئی پی پیز کو مجموعی طور پر 472ارب ادا کیے، رقم ملک بھر کے بجلی صارفین سے بلوں کی صورت میں وصول کی گئی،چائنہ فیول 30،شنگھائی انرجی 26،نیوکلیئر ون 36اور نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کو 37ارب دئیے گئے،پورٹ قاسم پاور 26 ارب، تھرکول بلاک ون 29 ارب ،واپڈا ہائیڈل کو 35ارب کی ادائیگی کی گئی۔