بھارت کا اٹوٹ انگ بیانیہ دفن،اقوامِ متحدہ نے کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دےدیا


نیویارک: (بیورورپورٹ)بھارت کا اٹوٹ انگ بیانیہ دفن، اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دےدیا، جنرل اسمبلی نے نقشے درست کرو قرارداد کو منظور کر لیا، بھارت کی جانب سے بھی قراداد کی حمایت کی گئی،قرارداد میں روایتی مرکیٹر کی جگہ ایکول ارتھ نقشہ اپنانے کی حمایت ، بھارت سمیت 164 ممالک نے حق میں ووٹ دیا۔

اقوام متحدہ کے معیاری ایکول ارتھ نقشے نے بھارت کے اٹوٹ انگ بیانیے کی قلعی کھول دی،اقوامِ متحدہ کے پیش کردہ عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازع علاقہ ،لائن آف کنٹرول کو نقطہ دار لکیر سے نمایاں کیا گیا، کشمیر کی متنازع حیثیت پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گئی۔

بھارت نے خود کشمیر کو متنازع دکھانے والے عالمی نقشے کے حق میں ووٹ دے کر اپنا نام نہاد اٹوٹ انگ بیانیہ دفن کردیا،اندرونی مخالفت کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے مبہم وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا عالمی معیاری نقشے کے جغرافیائی تناسب کی حمایت کی گئی، دکھائی جانے والی سرحدوں کی نہیں۔

پاکستانی وزرات خارجہ نے بھارتی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہااقوام متحدہ کا منظورکردہ نقشہ ہی عالمی سطح پر قابل قبول ہے، کشمیر کی متنازع حیثیت قراردادوں سے واضح ہے۔