نیتن یاہو ایک منٹ بھی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن


تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی اپوزیشن رہنماﺅں نے کہاہے نیتن یاہو نااہل،ایک منٹ بھی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں،فوری استعفیٰ دیں،سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا 7 اکتوبرحملے کی براہ راست ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے، ایک منٹ کےلئے بھی عہدے پر مزید نہیں رہ سکتے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا7 اکتوبر سے قبل یو اے ای نے نیتن یاہوکوکوئی انتباہ نہیں دیا تھا۔